تازہ تر ین

’شراب نہیں دودھ پیو‘! بھارتی سیاستدان نے بار کے آگے گائے باندھ دی

بھوپال: (ویب ڈیسک) بھارت کی سابق وزیراعلیٰ نے شراب کے خلاف احتجاج کا انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے شراب خانے کے باہر گائے باندھ دی اور نعرے لگائے کہ شراب نہیں دودھ پیو۔
بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاج کا یہ انوکھا طریقہ ریاست مدھیہ پردیش کی سابق وزیراعلیٰ اوما بھارتی نے اپنایا جو اس وقت بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی اہم رہنما کے طور پر کافی متحرک ہیں۔
اوما بھارتی کافی عرصے سے غریب شہریوں کو شراب چھوڑنے کی تلقین کرتی آئی ہیں اور اپنے دور وزارت اعلیٰ میں کئی اہم اقدامات بھی اُٹھائے تھے اور حکومتی سطح پر آگاہی مہم بھی چلائی تھی۔
خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے کے باوجود اوما بھارتی نے ہار نہ مانی اور شراب کی ایک دکان کے باہر گائے باندھ دی۔ اپنی تقریر میں انھوں نے زور دیا کہ غریب عوام شراب کے بجائے دودھ پینے میں قیمتی رقم خرچ کریں۔
اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی اور ان کے حامیوں نے ’شراب نہیں دودھ پیو‘ کے نعرے بھی لگائے جس پر شراب خانے کے مالک نے اپنی دکان بند کرنے میں ہی عافیت جانی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس کے وسط میں بھی اوما بھارتی نے شراب کی ایک دکان پر گائے کا گوبر پھینکا تھا اور اس واقعے سے چند ماہ قبل ایک اور دکان پر پتھر مار کر شراب خانے کو بند کرایا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain