تازہ تر ین

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں دونوں ٹیموں کے پلیئرز سمیت صوبائی وزراء اور اعلیٰ سول افسران نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ خوشی ہوئی آج قومی کھلاڑی کوئٹہ آئے ہیں، پی سی بی کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے میگا ایونٹ کا موقع دیا، بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، بلوچستان کے لوگ مہمان نواز ہیں اپنے مہمانوں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اب کسی کو یہ جواز نہیں ملے گا کہ ہم ایسے ایونٹ نہیں کر سکتے، کھیل بلوچستان حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، کھیلوں کے میدانوں سے ہمارے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔
وزیرکھیل عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ کوئٹہ میں فٹبال ہاکی اور دیگر کھیلوں کے علاوہ آج کرکٹ کا میلہ بھی سجا، ہماری خواہش ہے کہ ہمارے نوجوان کھیلوں کی جانب راغب ہوں، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے کھیلوں کے میدان آباد ہوں، باکسنگ ہو یا دیگر کھیل بلوچستان کے کھلاڑیوں نے اپنا لوہا منوایا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ کوئٹہ آکر بہت خوشی ہوئی، اچھی بات ہے کوئٹہ میں کرکٹ سٹیڈیم کو کھیلنے کے قابل کر دیا گیا، بلوچستان کے نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع ملنے چاہئیں، کھیل ہوں گے تو کھلاڑی آگے آئیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain