وہاڑی: (ویب ڈیسک) درندگی کی انتہا، 18 سالہ بس ہوسٹس کو چلتی بس میں اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، میڈیکل رپورٹ دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے، بس ڈرائیور اور گارڈ نے اسلحہ کے زور پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
لڑکی کے ساتھ زیادتی کی خبر دنیا نیوز پر نشر ہونے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی، پولیس تھانہ دانیوال نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
