تازہ تر ین

کوہاٹ : فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق، 2 زخمی

کوہاٹ : (ویب ڈیسک) کوہاٹ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق جبکہ 2 خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق واقعہ کوہاٹ میں تھانہ صدرکی حدود جرما پل کے قریب پیش آیا ، جہاں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کے دو ساتھی زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خواجہ سرا پروگرام سے واپس پیدل اپنےگھر جا رہے تھے ، پولیس نے لاش اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعےکا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain