تازہ تر ین

نئی حلقہ بندیوں کے بعد 402 یوسیز پر مشتمل لاہور کا نیا نقشہ تیار

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ بلدیات پنجاب نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کے بعد 402 یونین کونسلز پر مشتمل لاہور کا نیا نقشہ تیار کر لیا، نقشے میں 5 رنگوں کی لائینوں سے باونڈری وال کو نمایاں کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں کے بعد نیا نقشہ بلدیاتی ایکٹ 2022 کے مطابق بنایا گیا ہے، 6 سال بعد لاہور کے نئے نقشہ میں 128 نئی یونین کونسلز شامل کی گئی ہیں۔
نقشہ کے مطابق لاہور یونین کونسلز کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا شہر بن گیا، بلدیاتی انتخابات کے لئے یونین کونسلز کے نئے نقشے تیار کئے جا رہے ہیں۔
محکمہ بلدیات پنجاب نے لاہور کے نقشہ کی منظوری کے بعد نقشہ کی کلر چھپائی کے لئے بھجوا دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain