تازہ تر ین

شیخ رشید کا جیل سے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے چیف الیکشن کمشنر کے نام جیل سے خط ارسال کر دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ میں عوامی مسلم لیگ کا سربراہ ہوں، مجھے قلم دوات کا انتخابی نشان الاٹ ہوا ہوا ہے، میں متعدد مرتبہ قلم دوات کے نشان پر ہی منتخب ہوا ہوں، مجھے الیکشن سے ایک روز قبل لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی اجازت دی جائے۔
خط میں شیخ رشید نے الیکشن کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ کو دوسری مرتبہ جیل سے خط لکھ رہا ہوں تاکہ میری باتوں کو عملی جامہ پہنایا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain