ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ملتان سلطانز کو جیتنے کے لیے 111 رنز کا ہدف دے دیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ 8 کے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 18.5 اوورز میں 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حسنین 22، محمد حفیظ 18 محمد نواز 14، عمر اکمل 11 اور اور مارٹن گپٹل 7 رنز بنا سکے۔
کپتان سرفراز احمد 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ نے 5، ثمین گل اور عباس آفریدی نے 2،2 اور اسامہ میر نے 1 وکٹ حاصل کی۔