تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ: سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر سماعت آج ہوگی

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر آج لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی۔
جسٹس طارق سلیم شیخ حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں، حفاظتی ضمانت دی جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کو پیش نہ ہونے پر حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کیا تھا، عدالت کی جانب سے عمران خان کے وکلاء کو آج تک کی مہلت فراہم کی گئی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کو اپنا وکیل مقرر کرتے ہوئے وکالت نامے پر دستخط کر دیے ہیں، اظہر صدیق ایڈووکیٹ عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر عدالت میں دلائل دیں گے۔
خیال رہے کہ بدھ کے روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیشی پر سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی تھی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain