تازہ تر ین

شیخ رشید کی اسلحہ کی سپرداری سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ 3 بجے سنایا جائےگا

مری: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں لائسنس اسلحہ کی سپرداری سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو 3 بجے سنایا جائے گا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مری کی عدالت میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی، سربراہ عوامی مسلم لیگ عدالت حاضر ہوئے، شیخ رشید کے وکیل ماجد نور راجہ اور سردار شہباز بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
سابق وزیر کے وکلا کی جانب سے لائسنس اسلحہ کی سپرداری کی درخواست پر عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت درخواست پر محفوظ فیصلہ 3 بجے سنائے گی۔
یاد رہے کہ سابق وزیر شیخ رشید کی جانب سے لائسنس اسلحہ کی سپرداری کی درخواست دائر کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain