تازہ تر ین

عارف والا : دیرینہ رنجش پر مخالفین نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا

عارف والا: (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں تیزاب گردی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق عارف والا تھانہ صدر کے علاقے 349 ای بی میں دیرینہ رنجش پر مخالفین نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے جھلس کر اکرام نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان گھر میں سویا ہوا تھا کہ دو ملزمان نے تیزاب انڈیل دیا ، تیزاب سے نوجوان کا 70 فیصد حصہ جھلس گیا ، پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain