کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی میں کل سے دن کا درجہ حرارت بڑھنےکا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم کل ملک کے بالائی حصے پر اثرانداز ہوسکتا ہے جس سے شہر میں مغرب اور شمال مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ کل سے کراچی میں دن کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے جو 32 سے34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے تاہم شام میں سمندری ہوائیں چلنے سے رات میں موسم بہتر رہنےکا امکان ہے، رات کا درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
جواد میمن نے کہا کہ رواں سال فروری میں معمول سے زائد درجہ حرارت ہے، فروری میں بڑھتا درجہ حرارت آنیوالے موسم گرما کی سختی کی نشاندہی کر رہا ہے۔






































