تازہ تر ین

اتوار، سوموار کو لاہور میں میچز ہوں گے، بقیہ پر مشاورت جاری ہے، نجم سیٹھی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے اتوار اور سوموار کو لاہور میں پی ایس ایل میچز ہوں گے، بقیہ میچز پر مشاورت جاری ہے۔
نجم سیٹھی نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ 8 کے پہلے 2 میچز شیڈول کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ، دیگر میچوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نگران حکومت نے لاہور میں پی ایس ایل کیلئے 25 کروڑ روپے کی منظوری دے دی جبکہ انتظامات کے لیے 25 کروڑ پی سی بی دےگا۔
ذرائع کے مطابق نگران حکومت کی مذاکراتی ٹیم آج پھر پی سی بی حکام سے ملاقات کرے گی، ملاقات کچھ دیر بعد قذافی سٹیڈیم میں ہونے کا امکان ہے، اجلاس میں پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق کرانے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain