تازہ تر ین

پی ایس ایل سکیورٹی اخراجات: وزیراعظم کی نجم سیٹھی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کے معاملے پر رابطہ کیا ہے۔
نجم سیٹھی نے وزیر اعظم کو پی ایس ایل 8 کے میچز کی منتقلی کے معاملے اور نگران پنجاب حکومت کے رویے سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔
چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا انعقاد قومی اداروں کی ذمہ داری ہے، پیسوں کے مطالبے سے دستبردار نہ ہوئے تو میچز کراچی میں کرانے پر مجبور ہوں گے۔
ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم کی جانب سے نجم سیٹھی کو مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی گئی اور کہا گیا کہ پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے، آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
یاد رہے کہ پی سی بی نگران حکومت کو ایک روپیہ بھی نہ دینے پر بضد اگر نگران حکومت بات نہیں سنتی تو میچز منگل سے کراچی شفٹ کر دیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کیلئے سرکاری خزانے سے 50 کروڑ روپے دینے سے انکار کر دیا تھا۔
بعدازاں پی سی بی نے پنجاب حکومت کو پیغام پہنچایا تھا کہ سکیورٹی اخراجات کی مد میں حکومت کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں اپنے فیصلہ ہوا ہے کہ بورڈ اپنے مؤقف پر ڈٹا رہے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain