تازہ تر ین

نوبیاہتا جوڑے کا گھر جانے سے پہلے مہنگائی کیخلاف احتجاج

نواب شاہ: (ویب ڈیسک) دلہا دلہن نے رخصتی کے فوراً بعد گھر جانے کے بجائے عزیز و اقارب کے ساتھ سڑک پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔
یاسر برڑو نامی دلہا نے روایتی لباس اور دلہن سحرش پیرزادہ نے عروسی جوڑا پہنے ہوئے سڑک پر آٹا، پٹرول اور چینی مہنگی کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوبیاہتا جوڑے کے ہمراہ ان کے عزیز و اقارب بھی موجود تھے جو مہنگائی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے
سندھ کے شہر نواب شاہ میں دلہن کو شادی کے جوڑے میں احتجاج کرتا دیکھ کر شہریوں نے حیرت کا اظہار کیا، سحرش اور یاسر کی شادی کے فوراً بعد مہنگائی کے خلاف احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے۔
دلہن سحرش کا کہنا تھا کہ شوہر نے انہیں بتایا کہ رخصتی کے بعد وہ گھر نہیں جائیں گے بلکہ پہلے مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے جس پر میں رضامند ہوگئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain