تازہ تر ین

وزیراعظم نے مردم شماری سے متعلق ایم کیو ایم کے تمام مطالبات منظور کرلیے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے درمیان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے کنوینر ایم کیوایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق متحدہ کے وفد میں سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال، رؤف صدیقی اور صادق افتخار بھی شامل تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے پیپلزپارٹی سے کیے گئے معاہدے پر اب تک عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا جبکہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے یقین دہانی کرانے کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے کوئی پیش رفت نہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات میں متحدہ رہنماؤں کی جانب سے ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے آن لائن رجسٹریشن کے دنوں میں اضافے کے مطالبے کو تسلیم کیا گیا، ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان نے خانہ شماری جو تین روز تک ہونی ہے اس میں بھی 10 دن کے اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔
ملاقات میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کے صدر دروازے کے بجائے ہر فلیٹ پر م اور ش لکھنے کا مطالبہ کیا جو کہ منظور کرلیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain