تازہ تر ین

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا دورہ اسلام آباد، چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

پشاور: (ویب ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا نے حاجی غلام علی نے اسلام آباد کا دورہ کیا، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبرپختونخوا میں امن و امان اور انتظامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر صوبے میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لئے سٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹ قومی ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے، سینیٹ کی گولڈن جوبلی سے قومی یکجہتی کے فروغ کی اہمیت کو مدد ملے گی۔
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ وفاق کے تعاون سے صوبہ میں عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain