تازہ تر ین

ڈکیت نے رہائی پاتے ہی مدعی کو قتل کر دیا

تونسہ شریف: (ویب ڈیسک) ڈکیت نے رہائی پاتے ہی مدعی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
بستی بوہڑ میں 45 سالہ گلزار احمد کو فیض محمد نے ساتھیوں سمیت فائرنگ کا نشانہ بنایا، ہسپتال پہنچ کر گلزار احمد جاں بحق ہو گیا، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ قبل ڈکیت فیض محمد نے گلزار اور اس کے بھائی سے گھر آتے ہوئے موٹر سائیکل چھیں لی تھی، ملزم ڈکیتی کے مقدمے میں جیل گیا، گزشتہ رات رہا ہو کر گھر پہنچا تھا۔
مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ ڈکیت کے ساتھیوں نے پورا ماہ سکون نہیں کرنے دیا، گھر پر روزانہ فائرنگ کرتے تھے، تھانہ صدر پولیس کو کئی بار فائرنگ بارے مطلع کیا لیکن ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
لواحقین کے مطابق ملزم نے رہائی پاتے ہی فائرنگ کر کے گلزار احمد کو زخمی کر دیا، جو ہسپتال میں دم توڑ گیا، 2 روز قبل ہی مقتول کا والد بھی وفات پا گیا تھا۔
ورثا نے بتایا کہ وہ اپنے والد کی فاتحہ خوانی پر بیٹھے تھے کہ ملزمان نے بھائی کو قتل کر دیا، زخمی گلزار ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain