تازہ تر ین

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات، مانیٹری اور ایکسچینج ریٹ پالیسی پر بریفنگ دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے جس میں وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک کے حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اس دوران آئی ایم ایف ٹیم کو شرح سود میں اضافے کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پالیسی ریٹ 17 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دیا گیا ہے، آئی ایم ایف کو سخت مانیٹری پالیسی پر اعتماد میں لیا گیا۔
مذاکرات کے دوران پاکستانی حکام کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کو مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی، سٹیٹ بنک حکام نے آئی ایم ایف کو دیگر پیشگی اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain