تازہ تر ین

معاشی تباہی کا ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہے: وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ٹوئٹ پر مریم نواز کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معاشی تباہی کا ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہے، عمران خان نے پاکستان کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا۔
اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا ہے کہ اللہ سبحان تعالیٰ نے پاکستان کی جان تم سے چھڑوا دی، تمہاری کی ہوئی تباہی کو ہم ٹھیک کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، معیشت کیلئے قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی، انشاءاللہ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain