تازہ تر ین

حکومت کا اداروں کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے اداروں کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔
اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اندرون اور بیرون ملک بیٹھ کرقومی اداروں اور ان کے سربراہان کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈا چلانے والے پی ٹی آئی کے بھگوڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے پی ٹی آئی کے حامی ان مجرم بھگوڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو اندرون و بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں اور ان کے سربراہ کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈا چلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن مہم کی مذمت کرتے ہیں، ان زبانوں کو لگام ڈالیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain