تازہ تر ین

شیر بےگناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کرگرفتاری دیتا ہے : مریم نواز

لاہور : (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے اور گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ قوم لیڈر اور گیڈر کا فرق جان گئی ہے ، باہر نکلو بزدل آدمی! مریم نواز نے والد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دیدیں۔
واضح رہے کہ پا کستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس لاہور زمان پارک پہنچی تھی ، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب گورنمنٹ فیصلہ کرے گی یا عدالتی فیصلہ آئے گا تو عمران خان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain