راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 27ویں میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔
پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اب تک اپنے 8 میچز میں سے 4، 4 میچز جیت چکی ہیں تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم تیسرے جبکہ پشاور زلمی چوتھے نمبر پر ہے۔
