لاہور: (ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر لاہورمیٹروبس سروس کا آغاز صبح 6 بجے سے کر دیا گیا۔
لاہورمیٹروبس سروس پر سفر کرنے والے مزدوروں کو بڑا ریلیف مل گیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر صبح 6 بجے میٹروبس چلنے سے ہزاروں مزدوروں کو بروقت منزل مقصود پر پہنچنے میں آسانی ہو گی، پنجاب حکومت نے یہ اقدام مزدوروں کی سہولت کیلئے اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ پہلے میٹروبس سروس کا آغاز صبح ساڑھے 6 بجے کیا جاتا تھا، نگران پنجاب کابینہ نے میٹروبس سروس صبح 6 بجے شر وع کرنے کی منظوری دی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کو میٹرو بس سروس صبح 6 بجے شروع کیے جانے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔