تازہ تر ین

تحریک انصاف کا لاہور میں دفعہ 144 کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں دفعہ 144 کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بابراعوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دفعہ 144 کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کی ہدایت کی، بابراعوان نے پٹیشن تیار کر لی، کچھ دیر بعد الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کریں گے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن دفعہ 144 کے نفاذ کو ختم کرے، لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی پر دفعہ 144 کا نفاذ غیرقانونی ہے، سپریم کورٹ فیصلے کے پیرا 15 کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت پی ایس ایل میچ کو جواز بنا کر ریلی کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے، تحریک انصاف کی ریلی اور پی ایس ایل کے میچ کا روٹ مختلف ہے، ریلی ساڑھے 5 بجے ختم ہو گی جبکہ پی ایس ایل میچ 7 بجے شروع ہو گا۔
مزید کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے کسی شہر میں پی ایس ایل کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ نہیں کیا گیا،الیکشن مہم تحریک انصاف کا آئینی حق ہے، پنجاب حکومت غیرقانونی طور پر تحریک انصاف کی الیکشن مہم کو روک رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain