لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ۔سازشی کرداروں سے مکمل نجات نہیں ملی۔ترازو برابر ہوگا تو انصاف کی فتح ہوگی۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے، سلیکشن پہلے قبول کی نہ آئندہ ہونے دیں گے۔سازشی کرداروں سے مکمل نجات نہیں ملی۔ووٹ کی عزت کیلئے ترازو کے پلڑے برابر کرنے کی فیصلہ کن جدوجہد جاری ہے،ترازو برابر ہوگا تو انصاف کی فتح ہوگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ آر ٹی ایس کی جگہ بابا زحمت کے چیلوں نے لے لی ہے۔مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قوم کو عزت، معاشی ترقی اور سہولت دی۔نواز شریف شیر لیڈر ہے جو کارکنوں کی ڈھال بنا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ زمان پارک کے گیدڑ کو دیکھ لو جو عورتوں بچوں کو ڈھال بنائے ہوئے ہے۔نواز شریف جھوٹے مقدمات میں اپنی بیٹی کے ساتھ لندن سے جیل چلاگیا۔ایک گیدڑ زمان پارک سے عدالت جانے سے ڈرتا ہے۔یہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے نہیں نظام انصاف کے سر پھاڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز تنظیمی دورے پر پھول نگر پہنچیں، مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں رانا ثناءاللہ، رانا تنویر حسین، رانا اقبال، ڈویژنل صدر شیخ وسیم شریک ہوئے،اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔