تازہ تر ین

لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، آسمان پر کالے بادل چھا ہوئے ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈیوس روڈ، ایبٹ روڈ اور شملہ پہاڑی میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، مال روڈ، کینال روڈ اور ریلوے سٹیشن پر بوندا باندی ہو رہی ہے، موسم خوشگوار ہونے سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔
لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے، ہوا کی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، شہر میں کم از کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، حد نگاہ اس وقت 22 کلومیڑ تک ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain