تازہ تر ین

الیکشن سے پہلے بڑی تبدیلی، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور کو تبدیل کردیا گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں الیکشن سے پہلے بڑی تبدیلی کی گئی ہے جس میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور کو تبدیل کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور رافع حیدر کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور تعینات کر دیا گیا، اس سے پہلے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ آبپاشی محمد وسیم ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات تھے۔
الیکشن کمیشن نے لاہور کے علاوہ ملتان، شیخوپورہ اور وہاڑی کے ڈی آر اوز بھی تبدیل کر دیے ہیں، نعیم سندھو کی جگہ سرمد تیمور کو ڈی آر او شیخوپورہ مقرر کیا گیا ہے۔
آصف رؤف کی جگہ آصف حسین شاہ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر وہاڑی مقرر کر دیا گیا، الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain