لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آج عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 2 بجے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
اس سے قبل ٹویٹر پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ روز بیان دے رہے ہیں کہ مل کر بیٹھیں اور مسائل حل کریں، وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی بات چیت کا کہا ہے، اس عمل کو بیان سے آگے بھی بڑھائیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جماعتوں کو ملنے کی تاریخ اور مقام دیں، عمران خان پہلے ہی مذاکرات کی حمایت کر چکے ہیں۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/21-14.jpg)