تازہ تر ین

اسلام آباد ہائیکورٹ : عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ فوجداری کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست کی سماعت کریں گے، عمران خان پر درج مقدمات کی تفصیل فراہم سے متعلق درخواست کی سماعت بھی آج ہی ہوگی۔
رجسٹرار آفس نے عمران خان کی وارنٹ معطل کرنے کی درخواست پر اعتراضات عائد کررکھے ہیں۔
قبل ازیں عمران خان نے وارنٹ منسوخی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔، عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انڈرٹیکنگ تسلیم کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے اور درخواست پر آج ہی سماعت کی جائے۔
سیشن کورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کر دی تھی۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، عدالت نے انہیں 18 مارچ کو پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain