تازہ تر ین

امریکی رکن کانگریس مائیک لیون کا عمران خان سے رابطہ، سیاسی صورتحال پر بات چیت

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکی ڈیموکریٹ رکن کانگریس مائیک لیون نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹ رکن کانگریس کی عمران خان سے پاکستان کی سیاسی صورت حال پر طویل بات چیت ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مبینہ پولیس کے تشدد اور صحافیوں کو حراست میں لیے جانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مائیک لیون سے عمران خان نے سکیورٹی سے متعلق درپیش صورت حال پر بھی گفتگو کی۔
واضح رہے کہ امریکی رکن کانگریس مائیک لیون نے 2 روز پہلے عمران خان کی حمایت میں بیان بھی دیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain