کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے گلستان جوہرچورنگی پر فلائی اوور کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، رکن اسمبلی شہلا رضا و دیگر موجود تھے، تقریب میں سعید غنی، شرجیل میمن سمیت دیگر وزراء بھی شریک ہوئے، بلاول بھٹو نے فلائی اوور کے افتتاح کے بعد گاڑی پر فلائی اوور کا جائزہ بھی لیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کی گلستان جوہر آمد پر شہریوں کی بڑی تعداد فلائی اوور پرجمع ہوگئی، سکیورٹی اہلکار صورتحال سنبھالنے اورشہریوں کو فلائی اوور سے ہٹانے کی کوشش کرتے رہے۔
