تازہ تر ین

افغانستان نے پہلی مرتبہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو شکست دے د ی

شارجہ:(ویب ڈیسک) تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب نے محمد حارث کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا تاہم 17 کے مجموعی اسکور پر حارث 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد عبداللہ شفیق بھی بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ صائم ایوب 17 رنز بنا کر نوین الحق کا شکار بنے جبکہ طیب طاہر 16 رنز پر راشد خان کو کیچ دے بیٹھے۔
جارح مزاج اعظم خان بھی بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوئے اور یوں 41 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
اس کے بعد کپتان شاداب خان 12، فہیم اشرف اور نسیم شاہ 2، 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عماد وسیم 18 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔
قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بناسکی۔
افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2، 2 جبکہ عظمت اللہ، نوین اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
افغانستان کی اننگز
پاکستان کے 93 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان کرکٹ ٹیم کی پہلی وکٹ ابراہیم زادران کی گری جسے احسان اللہ نے ڈیبیو میچ میں اپنی پہلی بال پر آؤٹ کیا۔ یوں وہ ڈیبیو میچ میں پہلی گیند پر وکٹ حاصل کرنے والے پاکستان کے دوسرے بولر بن گئے۔
احسان اللہ نے پہلے اوور کی ہی تیسری گیند پر گلبدین نائب کو بھی آؤٹ کردیا۔ اس کے بعد نسیم شاہ نے رحمان اللہ گرباز کی وکٹ حاصل کی اور عماد وسیم نے بھی کریم جنت کو بولڈ کردیا۔
4 وکٹیں گرنے کے بعد محمد نبی اور نجیب اللہ زادران نے لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سہارا دیا اور افغان ٹیم کو پاکستان کے خلاف فتح دلائی۔
افغان ٹیم نے 18 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں افغانستان کی پاکستان کے خلاف پہلی فتح ہے۔
پلیئنگ الیون میں کپتان شاداب خان، صائم ایوب، محمد حارث، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم، نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللہ شامل ہیں۔
آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا جن میں صائم ایوب، طیب طاہر، احسان اللہ اور زمان خان شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain