تازہ تر ین

لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ، شہر کے مختلف راستے کنٹینرز لگا کر بند

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے آج مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے حکومت نے شہر کے مختلف راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا۔
حکومت نے ریلوے سٹیشن سے مینار پاکستان جانے والے تمام راستے بند کر دیئے، شاہ عالم مارکیٹ چوک، بانساں والا بازار چوک پر دونوں اطراف کنٹینرز لگا دیئے گئے۔
لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، راوی پل بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن میں متعدد سیاسی ورکرز کو گرفتار بھی کر لیا ہے دیگر کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کی قیادت نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ہمارے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے رکھا ہے، پولیس اور انتظامیہ کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود آج جلسہ ضرور ہوگا۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے مینار پاکستان جلسے بارے تمام شک و شبہات دور کر دیئے
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 25 مارچ کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کا اعلان کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain