لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پہنچ گئے ہیں۔
عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عبوری ضمانتوں کیلئے پیش ہوئے ہیں، سابق وزیراعظم وکلاء کے ہمراہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کیخلاف زمان پارک میں پولیس پر حملہ کرنے سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔