تازہ تر ین

میامی اوپن ٹینس : یوکرینی کھلاڑی کا روسی سٹار سے ہاتھ ملانے سے انکار

کراچی:(ویب ڈیسک) روس اور یوکرین کے مابین جنگ کی شدت اب کھیلوں کے میدان میں بھی اثر انداز ہونے لگی ہے ۔
میامی اوپن ٹینس کے دوران یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک نے روسی حریف اناستاسیا پاٹاپووا کے ساتھ مصافحہ کرنے سے انکار کردیا، روسی کھلاڑی نے یوکرینی پلئیر کو 1-6 اور 3-6 سے شکست دی تھی۔
میچ میں شکست کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کوسٹیوک نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہر کھلاڑی اس وقت ذہنی پریشانی کا شکار ہے اور یقینی طور پر ہم دوست نہیں ،ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں ۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب جنگ نے ٹینس کی دنیا پر اثر ڈالا ہو ، اس سے قبل اناستاسیا کو روسی فٹبال کلب اسپارٹک ماسکو کی شرٹ پہننے پر ورلڈ ٹینس باڈی کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا تھا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain