تازہ تر ین

لاہور: لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر نسیم اعجاز کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق تیس سالہ ڈاکٹر نسیم اعجاز کی لاش ڈاکٹرز کے ہاسٹل نمبر 29 سے برآمد ہوئی، ڈاکٹر نسیم کی موت کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک لیب ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر کے لیڈی ڈاکٹر کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ڈاکٹر نسیم اعجاز کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا اور وہ گزشتہ 4 سال سے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain