تازہ تر ین

عمران، فواد، اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، سینئر رہنما فواد چودھری اور اسدعمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا، اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے دوران الزامات عائد کرنے پر الیکشن کمیشن کی توہین اور ساتھ ہی عمران خان کو توہین چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain