تازہ تر ین

عثمان ڈار اور ان کے بھائی اینٹی کرپشن لاہور میں پیش، جواب جمع کروا دیا

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور ان کے بھائی من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کے کیس میں اینٹی کرپشن میں پیش ہو گئے۔
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور انکے بھائیوں نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات اینٹی کرپشن کو جمع کروا دیں، اس کے علاوہ بینک اکاؤنٹس اور ایف بی آر گوشواروں کی تفصیلات بھی اینٹی کرپشن کو جمع کروائی ہیں، وزیر اعظم کے سابق مشیر عثمان ڈار پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایم سی ایل، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میں من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کا الزام ہے، عثمان ڈار، عمر ڈار اور عامر ڈار پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے ہر پراجیکٹ بغیر نقشہ منظوری کے ٹھیکہ پر دیا۔
اینٹی کرپشن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایس ڈی او جہانگیر بٹ کو پہلے ہی گرفتار کر چکا ہے، ایس ڈی او نے الزام لگایا ہے کہ 5 لاکھ روپے کے عوض میری ٹرانسفر رکوائی، اینٹی کرپشن ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک ٹھیکیدار نے عامر ڈار کی بیٹی کی شادی کا سارا خرچہ اٹھایا، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جہانگیر بٹ کے خلاف مقدمہ درج ہے اسی مقدمہ میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور ان کے بھائیوں کی انکوائری کی جا رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain