تازہ تر ین

گرین ہاؤس کے عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، احسن اقبال

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گرین ہاؤس کے کل عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، پھر بھی یہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سب سے زیادہ غیر محفوظ ممالک میں شامل ہے۔
10 ویں ایشیا پیسفک فورم برائے پائیدار ترقی 2023 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی معاشی حالت کو متاثر کرنے والے اہم محرکات بشمول کوویڈ 19، یوکرین روس جنگ کی وجہ سے مہنگائی اور شدید موسمیاتی آفات پر روشنی ڈا لی جن سے پاکستان کو اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
وفاقی وزیر نے شرکاء کو بتایا کہ حکومت نے 2022 کے سیلاب کے بعد بہت سے اقدامات اٹھائے جن میں سیلاب کی بحالی اور تعمیر نو (4RF) سٹریٹیجک پالیسی بھی شامل ہے، جس کا مقصد متاثرہ لوگوں خاص طور پر سب سے زیادہ متاثر لوگوں کی زندگی اور معاش کو بحال کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے سیلاب کے بعد کی بحالی کے کچھ اقدامات میں بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت 10 لاکھ گھرانوں کو ہنگامی امداد فراہم کرنا، مارکیٹ کے لئے قابل ہنر افراد فراہم کرنے کے لئے نوجوانوں کا انٹرنشپ پروگرام شروع کرنا اور سیلاب کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے قومی سیلاب سے بچاؤ کا منصوبہ بنانا شامل ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ 2022 میں شدید موسمیاتی آفات کی بدولت اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت طویل مدتی موسمیاتی تبدیلیوں اور موافقت کے لئے پرعزم ہے، کثیر شعبوں کی حکمت عملیوں کے ذریعے، حکومت طویل مدتی موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain