بہاولپور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع بہاولپور کے علاقے ہیڈ راجکاں میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو مارے گئے ۔
ڈی پی او بہاولپور کے مطابق ہیڈ راجکاں پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت حاجی احمد ، صادق حسین اور سہیل اصغر کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔
ڈی پی او کے مطابق ملزمان سے تین عدد موٹر سائیکل ، 2 پسٹل اور ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے ، تینوں ڈاکوؤں نے چند دن پہلے تھانہ ہیڈ راجکاں کے علاقے میں دوران واردات ایک نوجوان ساجد علی کو قتل کیا تھا۔
ملزمان اس کے علاوہ درجنوں قتل، ڈکیتی و راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
اس حوالے سے ڈی پی او سید محمد عباس کاکہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
