فیصل آباد:(ویب ڈیسک) آٹے کے حصول کے لئے آیا ایک شخص جان سے چلا گیا۔
فیصل آباد کے علاقے ملت روڈ پر مفت آٹا فراہمی مرکز دھنوالہ میں آٹا لینے کیلئے آیا شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گرمی اور حبس کے باعث شہری کی حالت خراب ہوئی، جاں بحق ہونے والے محمد اصغر کی عمر 48 سال تھی جو روزے کی حالت میں آٹا لینے آیا ہوا تھا۔
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ورثاء کے مطابق متوفی دل کا مریض تھا، شہری طبی موت کا شکار ہوا ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق آٹا سیل پوائنٹ پر کوئی دھکم پیل نہیں ہوئی۔
