لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن امپائر خریدے بغیر گراؤنڈ میں نہیں اترتی۔
شکر گڑھ میں خرم نواز گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ مفادات کے لئے اکٹھا ہوا ہے اس کا قانون و انصاف سے تعلق نہیں، جب کوئی آئین پامال کرے گا تو ہم آئین کے حق میں کھڑے ہوں گے، نگران حکومت کی مدت 90 دن ہے جو خود بخود ختم ہو جاتی ہے۔
خرم نواز گنڈاپور نے مزید کہا کہ حکمراں منتظر ہیں کہ اکتوبر میں چیف جسٹس اور صدر ان کی مرضی کا ہو۔
جنرل سیکرٹری پی اے ٹی کا کہنا تھا کہ 90 دن میں الیکشن ناگزیر ہے اور اس میں کوئی گنجائش ہی نہیں۔
