تازہ تر ین

عمران خان روزانہ کی بنیاد پر مختلف اضلاع کی قیادت کے ساتھ افطار کریں گے

لاہور:(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کارکنان کے ساتھ افطار پروگرام کا سلسلہ شروع ہوگیا، عمران خان روزانہ کی بنیاد پر مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں و کارکنان کے ساتھ روزہ افطار کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان آج گوجرانولہ ڈویژن کے رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ افطار کریں گے، افطار تقریب میں سابق وزیراعظم کارکنان کو آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔
گزشتہ روز عمران خان نے لاہور، قصور اور ننکانہ کے کارکنان کے ساتھ افطار کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کے افطار پروگرام بارے سنٹرل پنجاب اور ساؤتھ پنجاب کے کارکنان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain