تازہ تر ین

90 روز میں الیکشن ناگزیر، آئین پامال کرنے والوں کیخلاف کھڑے ہوں گے: خرم نواز

شکر گڑھ: (ویب ڈیسک) عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکمران منتظر ہیں کہ اکتوبر میں چیف جسٹس اور صدر ان کی مرضی کا ہو، مسلم لیگ (ن) والے امپائر خریدے بغیر گراؤنڈ میں میچ کھیلنے نہیں اترتے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہ ہوئے تو ملک کا پھر اللہ ہی حافظ ہے، شیخ مجیب کو ہم غدار کہتے رہے، وہ کہتا تھا میری اکثریت ہے مجھے وزیراعظم بناؤ، ہم نے مجیب الرحمٰن کی اکثریت کو اقلیت میں بدلا اور نتیجہ خود دیکھ لیا۔
خرم نواز گنڈاپور نے مزید کہا ہے کہ ریفرنڈم اور متناسب نمائندگی ہی اس سسٹم کو ٹھیک کر سکتی ہے، پی ڈی ایم کا ٹولہ مفادات کیلئے اکٹھا ہوا ہے، ان کا قانون انصاف سے تعلق نہیں، یہ لوگ ایک دوسرے کے پیٹ سے پیسے نکالنے کی بات کرتے رہے، خواتین کی ننگی تصویریں ہیلی کاپٹر سے گرانے والوں کی اولاد آج اکھٹی بیٹھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی ہے، جب کوئی آئین پامال کرے گا ہم آئین کے حق میں کھڑے ہوں گے، 90 دن میں الیکشن ناگزیر ہیں، کوئی گنجائش ہی نہیں ماسوائے ایمرجنسی کے، نگران حکومت کی مدت 90 دن ہے، یہ خود بخود ختم ہو جاتی ہے، حکومت آئین کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان میں صحافی محفوظ نہیں، اکثر تجزیہ نگار ملک سے باہر ہیں، ارشد شریف کے ساتھ جو ہوا سب کے سامنے ہے، آپ کی بھی فیملیاں ہیں، صحافی جس ماحول میں ذمہ داری نبھا رہے ہیں سلام پیش کرتا ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain