تازہ تر ین

گجرات: آئل ٹینکر اور موٹرسائیکل میں تصادم، نوجوان جاں بحق، 2 خواتین زخمی

گجرات:(ویب ڈیسک) آئل ٹینکر اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں25 سالہ شخص جاں بحق، 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔
افسوسناک حادثہ جی ٹی روڈ پر گجرات کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم ہوگیا، تصادم کے نیتجے میں موٹرسائیکل پر سوار 25 سالہ شیراز موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کی موت آئل ٹینکر کے نیچے کچلے جانے کے باعث ہوئی، جاں بحق ہونیوالے کی شناخت 25 سالہ شیراز اور زخمیوں کی 17 سالہ سونیہ اور 16 سالہ فضہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
گجرات پولیس نے آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain