لندن:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بے گناہ ہونے کے باوجود کوئی سوموٹو لینے کو تیار نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ ہماری عدالتوں میں ذہن سازی کا کام کیا جاتا ہے، ہمیں بھاشن دیا جاتا ہے کہ 90 روز میں الیکشن ہونے چاہئیں، جنرل فیض کی چابی والے کھلونے آج تک کھیل کھیل رہے ہیں، جنرل فیض نے ثاقب نثار کو چابی دی، دعوٰی کیا جاتا ہے کہ ہم غیر سیاسی ہیں، کیا دوسرے ادارے غیر سیاسی ہو گئے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگر تین رکنی بنچ فیصلہ کرنے میں بضد ہے تو اسے کون مانگ گا، قوم مطالبہ کر رہی ہے کہ فل بینچ بنایا جائے، سپریم کورٹ کا موجودہ بینچ متنازع ہے، فیصلہ ہمارے حق میں آئے یا خلاف، متنازع بینچ کیوں فیصلہ کرے، ہمارے وکلاء عدالت میں یہ بتانے کیلئے پیش ہوئے کہ ہمیں آپ پر اعتماد نہیں۔