تازہ تر ین

مقدمات کی تفتیش، عمران خان کا جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی پر ہونے والے مقدمات کی تفتیش کیلئے قائم جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا، عمران خان وکلاء کے ذریعے جے آئی ٹی کو اپنا مؤقف دیں گے۔
نگران پنجاب حکومت کی جانب سے قائم جے آئی ٹی نے آج سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کو طلب کر رکھا ہے، جے آئی ٹی توڑ پھوڑ اور پولیس پر تشدد کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں پر ہونے والے مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ جے آئی ٹی کی طرف سے پہلی مرتبہ بلائے جانے پر صرف پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا، پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چودھری، حماد اظہر، اعجاز چودھری اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماؤں کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain