تازہ تر ین

انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی

کراچی: (ویب ڈیسک) مسلسل گراوٹ کے بعد روپے کی قدر بحال ہونے لگی، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 60 پیسے کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 286 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 436 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 153 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain