تازہ تر ین

پی ٹی آئی کا ایجنڈا آگے بڑھانے والا چیف جسٹس فوری استعفیٰ دے، نواز شریف

لندن:(ویب ڈیسک) قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس فی الفور مستعفی ہو جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی ہیں نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں، چیف جسٹس نے نہ جانے کونسا اختیار استعمال کر کے اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کردی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے منصب اور آئین کی توہین کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فی الفور مستعفی ہو جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain