تازہ تر ین

وزیراعظم شہباز شریف کا کل وفاقی کابینہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) موجودہ ملکی سیاسی اور آئینی بحران میں وزیراعظم متحرک ہو گئے، شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل چھٹی کے روز دن 2 بجے ہو گا، وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں شہباز شریف لاہور سے ویڈیو لنک پر صدارت کریں گے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم قومی امور پر مشاورت کی جائے گی، فی الحال اجلاس کا ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا، ان ٹیبل فراہم کیا جائے گا، اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائیگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی بحران سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہو گی، جسٹس اطہر من اللہ کے اختلافی نوٹ کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا ۔
اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے بل واپس بھیجنے کے معاملے پر بھی لائحہ عمل طے کیا جائے گا، موجودہ ملکی حالات میں وفاقی کابینہ کا سخت فیصلے کرنے کا پلان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain